بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کھٹن میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور جدید اسلحہ سے لیس تھے اور انہوں نے تھانے میں موجود سرکاری اسلحہ بھی ضبط کرلیا، جس کے بعد ریکارڈ اور دیگر سامان کو آگ لگا دی۔
حملے کے وقت تھانے میں محدود پولیس اہلکار موجود تھے جو محفوظ رہے۔