صرف 4 ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔۔ خونی ڈمپر کی ٹکر سے بیوی کے سامنے شوہر کی موت! نمازِ جنازہ کب ہوگی؟

image

کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان شاہزیب جاں بحق اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

حادثے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو نذرِ آتش کردیا جبکہ ڈرائیور کو موقع سے فرار ہونے کے دوران پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان شاہزیب گارڈن کا رہائشی تھا اور چار ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ شاہزیب کی اہلیہ کو معمولی چوٹیں آئیں۔

گرفتار ڈرائیور کی شناخت نیاز حسین کے نام سے ہوئی ہے اور اسے گارڈن تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US