اسلام آباد میں پاسپورٹ آفس کے نام پر نیا آن لائن فراڈ بے نقاب

image

اسلام آباد میں پاسپورٹ بنوانے کے نام پر نیا فراڈ سامنے آگیا ہے۔

ایک جعلساز نے ریجنل پاسپورٹ آفس G-10/4 کی جعلی گوگل میپ لسٹنگ بنا کر شہریوں سے پیسے بٹورنا شروع کردیے ہیں۔

اسکیمر نے گوگل میپس پر دفتر کا پتہ درج کر کے اپنا فون نمبر اور واٹس ایپ شامل کیا، جہاں سے وہ ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعے ”ایڈوانس بکنگ“ کے نام پر رقم وصول کررہا ہے۔

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے عوام کو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی معلومات یا سروس کے لیے صرف آفیشل نمبر 051-771-344-777 پر رابطہ کیا جائے۔

حکام کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے اور گوگل سے جعلی نمبر ہٹانے کی درخواست کردی گئی ہے۔

سائبر ماہرین نے بتایا کہ گوگل کا تصدیقی نظام کمزور ہونے کی وجہ سے کوئی بھی شخص سرکاری اداروں کے نام پر جعلی اکاؤنٹس بنا سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو آن لائن معلومات کی تصدیق ضرور کرنی چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US