انڈیا کے ہاتھوں شکست کے بعد جہاں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر بحث ہوئی وہیں اس میچ میں ’سپورٹس مین شپ‘ کی کمی پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے ایک اہم میچ میں انڈیا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے، لیکن یہ میچ کرکٹ سے زیادہ چند تنازعات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے انڈیا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انڈیا نے 19ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
انڈیا کے ہاتھوں شکست کے بعد جہاں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر بحث ہوئی وہیں اس میچ میں ’سپورٹس مین شپ‘ کی کمی پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔
اس میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت ہاتھ نہیں ملایا۔ یاد رہے کہ 14 ستمبر کو گروپ مرحلے کے میچ کے دوران بھی کچھ ایسا ہوا جس نے روایتی حریفوں کے درمیان سیاسی، سفارتی اور عسکری محاذوں پر تناؤ پر ایک بار پھر سے بحث چھیڑ دی تھی۔
اس رپورٹ میں ہم اس میچ کے دوران سامنے آنے والے چند تنازعات پر نظر دوڑائیں گے۔
1. دوسری بار ہاتھ نہیں ملایا
ایشیا کپ میں دوسری بار انڈیا اور پاکستان کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایاایشیا کپ میں دوسری بار انڈیا اور پاکستان کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا۔
اس پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’کرکٹ کو کرکٹ ہی رہنے دو، میں دونوں طرف کے کھلاڑیوں سے درخواست کرتا ہوں۔‘
14 ستمبر کو میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیمیں روایت کے مطابق میدان میں اُتریں تو قومی ترانے بجائے گئے اور پھر ٹاس ہوا۔
تاہم ٹاس کے بعد انڈیا کے کپتان سوریہ کمار یادیو نے اپنے پاکستانی ہم منصب سلمان علی آغا سے مصافحہ کرنے کے بجائے میدان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
میچ ختم ہونے کے بعد انڈین ٹیم سیدھی ڈریسنگ روم چلی گئی جب کہ پاکستانی کھلاڑی ہاتھ ملانے کی تیاری کر رہے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس میچ میں میچ ریفری کے بارے میں آئی سی سی سے شکایت بھی کی۔
پاکستان نے الزام لگایا کہ میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے ٹاس کے دوران ہاتھ نہ ملانے کو کہا تھا۔
تاہم آئی سی سی نے اسے غلط فہمی قرار دیا۔
2. حارث رؤف کا ’چھ صفر کا اشارہ‘ اور پاکستانی وزیر دفاع کے تبصرے
اس تصویر پر پاکستان کے وزرِ دفاع خواجہ آصف نے لکھا ’رؤف نے درست جواب دیا، کرکٹ میچ ہوتے رہتے ہیں، لیکن انڈیا کو چھ صفر آخر تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی اسے یاد رکھے گی‘سوشل میڈیا پر انڈین اور پاکستانی ٹیموں کے درمیان موازنے کے علاوہ پاکستانی بولر حارث رؤف کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے ہاتھوں کی مدد سے چھ اور صفر کا اشارہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس تصویر پر پاکستان کے وزرِ دفاع خواجہ آصف نے لکھا ’رؤف نے درست جواب دیا، کرکٹ میچ ہوتے رہتے ہیں، لیکن انڈیا کو چھ صفر آخر تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی اسے یاد رکھے گی۔‘
رؤف پاکستان کے اس دعوے کا حوالہ دے رہے تھے کہ اس نے ’آپریشن سندور‘ کے دوران انڈیا کے چھ طیاروں کو مار گرایا تھا۔
اشتیاق احمد نامی صارف نے لکھا کہ ’انڈیا جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور ہم کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔‘
ایکس پر پاکستانی شائقین نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو انڈیا سے ایک اور شکست کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک بار پھر ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
3. فرحان کا نصف سنچری پر جشن
جشن کے دوران انھوں نے بلے سے کچھ ایسے اشارے کیے جو انڈین شائقین کو پسند نہیں آئےاس میچ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری سکور کی تھی۔
اس کے بعد جشن کے دوران انھوں نے بلے سے کچھ ایسے اشارے کیے جو انڈین شائقین کو پسند نہیں آئے۔
دراصل انھوں نے بلے کو بندوق کی طرح ہاتھ میں پکڑا اور آسمان کی طرف اٹھایا۔
انڈیا میں سوشل میڈیا صارفین اور اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں نے اس معاملے پر بی سی سی آئی پر تنقید کی اور سپورٹس مین شپ پر سوالات اٹھائے۔
4. فخر زمان کی وکٹ
فخر زمان ہاردک کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے اور تھرڈ امپائر روچیرا پالیا گروگے نے انھیں آؤٹ قرار دے دیا۔یہ تنازع کھڑا ہونے میں صرف 2.3 اوورز لگے جب فخر زمان 15 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
زمان اچھی فارم میں نظر آ رہے تھے اور ابتدائی اوورز میں جسپریت بمراہ اور ہاردک کے خلاف رنز بنا رہے تھے۔
لیکن فخر زمان ہاردک کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے اور تھرڈ امپائر روچیرا پالیا گروگے نے انھیں آؤٹ قرار دے دیا۔
ری پلے میں دکھایا گیا کہ گیند سیمسن کے دستانے میں آنے سے پہلے زمین سے ٹکراتی ہے۔ تھرڈ امپائر نے فیصلہ کرنے میں کچھ وقت لیا۔
پالیا گروگے نے اتفاق کیا کہ کیچ درست تھا کیونکہ وکٹ کیپر کی انگلیاں گیند کے نیچے تھیں، لیکن فخر زمان اس سے متفق نہیں تھے۔
5. ابھیشیک اور حارث رؤف میں تکرار
رؤف اور شبمن گل-ابھیشیک شرما کی جوڑی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔انڈین ٹیم جب بیٹنگ کے لیے آئی تو پاکستانی بولر حارث رؤف کی انڈیا کی اوپننگ جوڑی سے گرما گرم بحث ہوئی۔
رؤف اور شبمن گل-ابھیشیک شرما کی جوڑی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔
اوپننگ بلے باز کے طور پر آنے والے ابھیشیک شرما نے چھکے سے انڈین اننگز کا آغاز کیا اور 39 گیندوں میں 74 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔
اس دوران انھوں نے چھ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔
میچ کے بعد انڈین بلے باز ابھیشیک شرما نے کہا کہ ’مجھے یہ پسند نہیں آیا کہ جس طرح وہ (پاکستانی کھلاڑی) بغیر کسی وجہ کے ہماری طرف آ رہے تھے اسی لیے میں نے ایسی بیٹنگ کی۔‘