محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں آشوب چشم کیسز کے اعداد وشمار جار کردیے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں 97 ہزار 212 کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت کی جانب سے آشوب چشم کے جاری اعداد وشمار جنوری سے اگست تک رپورٹ کیے گئے کیسز کا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں آشوب چشم سے سب سے زیادہ ضلع نوشہرہ متاثر ہوا، نوشہرہ میں آشوب چشم کے 9 ہزار 726 کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں 9 ہزار 455، سوات 8 ہزار 951 جبکہ شانگلہ میں 7 ہزار 895 کیسز سامنے آئے، رواں سال سب سے زیادہ 22 ہزار 863 کیسز ماہ اگست میں رپورٹ ہوئے، ماہرین صحت کے مطابق آشوب چشم کیسز میں اضافہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث ہوا۔