باکو سے بھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

image

باکو سے بھارت کے شہر چنائے جانے والی غیر ملکی کارگو پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق سلک وے ایئرلائن کی پرواز بحیرۂ عرب میں بھارتی فضائی حدود کے قریب فنی خرابی کا شکار ہوئی جس پر پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

اجازت ملنے پر کارگو طیارے نے بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ طیارے کو ٹرمینل ون پر کھڑا کردیا گیا ہے اور انجینئرنگ ٹیم طیارے کے فنی معائنے میں مصروف ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے دوران کوئی جانی نقصان یا حادثہ پیش نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US