سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

image

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی اسپانسرڈ 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے جن میں دسمبر 2023 میں درابن میں خودکش دھماکے کی سہولت کاری، سرکاری افسران اور معصوم شہریوں کا اغوا اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہے۔

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو تلاش کرکے ختم کیا جاسکے۔ سکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US