ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق.. افسوس ناک ٹریفک حادثہ کس جگہ پیش آیا؟

image

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے داناسر درانذدہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بلوچستان کے علاقے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی مزدا گاڑی کے بریک فیل ہوگئے۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔ حادثے میں 5 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت دریاب خان، یوسف اور احمد عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد علاقے میں ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی اور جاں بحق و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US