کراچی:آئی بی اے پاس میوزک ٹیچرز کا احتجاج، سندھ اسمبلی کی جانب مارچ کی کوشش ناکام

image

کراچی پریس کلب کے باہر آئی بی اے پاس میوزک ٹیچرز کا احتجاج گیارہویں روز بھی جاری رہا۔ آج اساتذہ کی بڑی تعداد پریس کلب سے سندھ اسمبلی کی جانب روانہ ہوئی اور ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کے مطابق سرور شہید روڈ کے قریب مظاہرین کو روکنے کے لیے بسیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں جبکہ بھاری نفری تعینات تھی۔

اس دوران ڈی ایس پی صدر مذاکرات کے لیے پہنچے مگر میوزک ٹیچرز سے بات چیت ناکام ہوگئی۔ بعد ازاں اساتذہ نے سرور شہید روڈ پر دھرنا دے کر احتجاج جاری رکھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ آرٹس کونسل سے پریس کلب جانے والا روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US