ناران جانے والوں کے لیے نیا قانون! نکاح نامے کے بغیر جوڑوں کا داخلہ بند

image

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں انتظامیہ نے غیر معمولی اقدام اٹھاتے ہوئے بغیر نکاح نامے کے آنے والے جوڑوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ناران جانے والے راستوں پر ناکے قائم کر دیے ہیں جہاں آنے والے سیاحوں کی کڑی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ جوڑوں کو ہوٹلوں میں قیام یا سیر و تفریح کی اجازت صرف اس صورت میں دی جائے گی جب وہ نکاح نامہ پیش کریں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نکاح نامہ نہ رکھنے والے جوڑوں کو نہ صرف ناران میں داخل ہونے سے روکا جائے گا بلکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ مقامی روایات اور معاشرتی اقدار کے تحفظ کے ساتھ ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔ پولیس عملہ ہوٹلوں اور ریسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والے مہمانوں کی بھی باقاعدہ جانچ پڑتال کر رہا ہے تاکہ صرف شادی شدہ جوڑوں کو ہی رہائش کی اجازت دی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US