انسانیت لرز اٹھی! جس باپ سے تحفظ کی امید تھی، اسی نے زندگی چھین لی

image

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جی کوثر نیازی کالونی میں قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے اپنی ہی دو کمسن بیٹیوں کو ذبح کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اکبر ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے جسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا۔ وہ بیروزگار تھا اور کمیٹیوں کے واجبات ادا نہ کرنے کے باعث ذہنی دباؤ میں آ گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول بچیوں کی شناخت 11 سالہ عالیہ اور 10 سالہ زینب کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے چھ بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔ مقتولہ زینب اور عالیہ تیسرے اور چوتھے نمبر کی بیٹیاں تھیں۔

اہلِ علاقہ نے بتایا کہ وہ اکثر ذہنی تناؤ اور مالی پریشانی کی شکایت کرتا رہتا تھا۔پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیموں نے جائے وقوع کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US