9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد

image

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کر دی اور کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی قانونی ٹیم نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ویڈیو لنک ٹرائل سے متعلق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے تک مقدمے کی کارروائی کو روکا جائے عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔

سماعت کے دوران عدالت نے 8 گواہوں کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا۔ اس موقع پر استغاثہ کے تین گواہوں، ڈی ایس پی اکبر عباس، انسپکٹر عصمت کمال اور انسپکٹر تہذیب الحسن کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US