راولپنڈی: ڈینگی کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹے میں 17 مریض رپورٹ

image

راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 17 مریض سامنے آگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک شہر میں ڈینگی کے 10 ہزار 816 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں سے 656 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت 61 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 ہے جنہوں نے اب تک 53 لاکھ 16 ہزار 568 گھروں کی چیکنگ کی، جن میں سے ایک لاکھ 57 ہزار 73 گھروں میں ڈینگی لاروا ملا۔ اسی طرح 14 لاکھ 26 ہزار سے زائد مقامات کی اسپٹ چیکنگ کی گئی، جہاں سے 21 ہزار 21 مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ ایک لاکھ 78 ہزار 94 مقامات سے ملنے والا لاروا تلف کردیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 4265 ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں، 1813 عمارتوں کو سربمہر کیا گیا جبکہ 3415 چالان کیے گئے۔ اس دوران ایک کروڑ 5 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US