ملیر سٹی میں پولیس مقابلہ، زخمی ملزم گرفتار، اسلحہ، موبائل فونز برآمد

image

ملیر سٹی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ، موٹر سائیکل اور 3 موبائل فون برآمد کرلیے، مقابلے کے دوران 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مین نیشنل ہائی وے پر PSO پیٹرول پمپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی اور ان کے فرار پر تعاقب کیا گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، مین نیشنل ہائی وے نزد KE آفس کے قریب پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے موٹر سائیکل KTA-1249، ایک پسٹل، 2 موبائل فون ٹچ اور ایک موبائل فون کی پیڈ برآمد کرلیا، موقع سے 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت اللہ داد ولد افضل کی حیثیت سے ہوئی ۔ ملزم کو بائیں ران میں گولی لگی ہے، پکڑے گئے ملزم کو موقع پر موجود افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے جلانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے حراست میں لینے کے بعد طبی امداد کے لیے جناح اسپتال روانہ کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، گرفتار ملزم کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US