ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی بلند پرواز بالآخر تھم گئی ہے اور قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2144 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے میں دستیاب ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کا رجحان منفی رہا اور قیمت 25 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 865 ڈالر فی اونس تک گر گئی۔
ماہرین کے مطابق حالیہ کمی کے باوجود مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔