بی بی سی نے پاکستانی شہری عزیر نظامی سے بات کی ہے جو غزہ کی طرف سفر کرنے والے گلوبل صمود فلوٹیلا (جی ایس ایف) کی ایک کشتی میں سوار تھے مگر پاکستان واپس پہنچنے میں کامیاب رہے۔ ادھر پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اردن کے شہر عمان میں پاکستانی سفاتخانے کی مدد سے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی باحفاظت واپسی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مشتاق احمد خان گلوبل صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے جس میں شامل سینکڑوں افراد کو اسرائیل نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
- اسرائیل اور حماس کے درمیان آج سے مصر میں بلاواسطہ مذاکرات شروع ہوں گے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے غزہ میں قیام امن کے منصوبے کی تفصیلات طے کی جائیں گی
- حماس نے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کے بعض حصوں پر اتفاق کیا ہے جن میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی بھی شامل ہے
- حماس کے وفد کی قیادت خلیل الحیہ کریں گے جنھیں گذشتہ ماہ اسرائیل نے دوحہ میں قتل کرنے کی کوشش کی تھی
- اتوار کی شب ٹرمپ نے سبھی فریقین کو جلد معاملات طے کرنے کا کہا تھا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ پہلا مرحلہ اسی ہفتے مکمل ہو جانا چاہیے
- غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل ایک پاکستانی شہری کی واپسی: ’اسرائیلی بحری جہاز اور ڈرونز ہمارا تعاقب کر رہے تھے‘