سندھ کی اہم سیاسی شخصیت امید علی جونیجو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

image

پیپلز پارٹی میں سندھ کی ایک اور اہم سیاسی شخصیت کی شمولیت ہوگئی۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ایڈوائزر اور تحریکِ استحکام پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری امید علی جونیجو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

امید علی جونیجو، سابق ایم پی اے دادو مرحوم عزیز جونیجو کے داماد ہیں اور ماضی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر بھی رہ چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی میں ان کی شمولیت کا اعلان پی پی پی لیڈیز ونگ کی صدر فریال تالپور سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔شمولیت کے موقع پر سید جاوید شاہ جیلانی اور مہرین بھٹو بھی موجود تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US