ٹھٹھہ : نوجوان کی گمشدگی کے خلاف گھارو شہر میں ناھیو برادری کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
ٹھٹھہ شہر مکمل طور پر بند ہے، دکانیں، ہوٹل، پیٹرول پمپ بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹھٹھہ کے نوجوان ریاض ناھیو کی گمشدگی کو آج 19 دن گزر گئے ہیں جبکہ لواحقین کی جانب سے مسلسل احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہےاور اسی سلسلے میںکئی روز سے نیشنل ہائی وے کے قریب انہوں نے دھرنا بھی دے رکھا ہے۔
یاد رہے کہ نوجوان کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین نے آج دوسری بار ہڑتال کی کال دی ہے۔