پولیو کے خلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، آصفہ بھٹو زرداری

image

پاکستان کی خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے ملک میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ 13 اکتوبر سے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے جس میں 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے اور 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہر فرد کا کردار اہم ہے۔ آئیں ہم سب پولیو ورکرز کے ساتھ کھڑے ہوں اور پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ ملک کا ہر بچہ صحت مند اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ سکے۔

انسدادِ پولیو مہم 13 سے 17 اکتوبر تک ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں میں جاری رہے گی، جس میں قومی سطح پر وسیع انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US