کرم کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان اور فتنے الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے طالبان کی متعدد چوکیاں بری طرح متاثر ہوئیں اور ان کا شدید نقصان ہوا۔
اطلاعات کے مطابق گولی باری کے بعد طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی جبکہ پاک فوج کی نشانہ بنا کر کی گئی کارروائی میں طالبان کا ایک ٹینک بھی تباہ کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم سیکٹر میں دشمن کی مزید ایک پوسٹ اور ٹینک کی پوزیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد افغان طالبان اپنی کئی لاشیں موقع پر چھوڑ کر علاقے سے پسپائی اختیار کر گئے۔