حماس نے مزید 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں

image

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بین الاقوامی ریڈ کراس کو مزید چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کر دیں جنہیں ریڈ کراس کی نگرانی میں رات گئے اسرائیلی حکام کے حوالے کیا گیا۔

عالمی ریڈ کراس سوسائٹی کے مطابق غزہ کے تنازع میں فریقین کی جانب سے انسانی باقیات کی حوالگی ایک بڑا اور پیچیدہ چیلنج ہے اور وہ اس عمل میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تبادلے کے نتیجے میں اب تک واپس کی جانے والی لاشوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے جب کہ اطلاعات کے مطابق غزہ میں تقریباً بیس لاشیں ابھی بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ حماس کی قید سے تمام 20 یرغمالی واپس پہنچ چکے ہیں تاہم یہ عمل ابھی مکمل نہیں ہوا اور مزید اقدامات باقی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US