ریلوے کا نیا شیڈول آج سے نافذ، کون سی ٹرین کب چلے گی؟

image

پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس پر 16 اکتوبر سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ریلوے ترجمان کے مطابق نیا ٹائم ٹیبل 16 اکتوبر 2025 سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔ نئے شیڈول میں 9 ٹرینوں کے عارضی اسٹاپ مستقل کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے ساڑھے 7 بجے روانہ ہوا کرے گی جبکہ عوام ایکسپریس کراچی سے ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوگی۔

اسی طرح نارووال پسنجر ٹرین صبح 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 25 منٹ پر اور شالیمار ایکسپریس ساڑھے 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلیوں کا مقصد موسمِ سرما کے دوران مسافروں کی سہولت اور آپریشنل بہتری کو یقینی بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US