پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کی ہے۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فریقین جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت جاری رکھیں گے۔
- افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہو رہے ہیں، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف اور افغان مذاکراتی وفد کی سربراہی وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب کر رہے ہیں۔
- افغانستان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی گئی اور دوحہ میں ہونے والی بات چیت کے اختتام تک جنگ بندی برقرار رہے گی۔
- پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع دُکی میں کوئلے کی دو کانوں میں پیش آنے والے حادثات میں چار کان کن ہلاک ہو گئے۔
- تحریک لبیک کے خلاف پنجاب میں جاری پولیس کریک ڈاؤن کے دوران 2800 سے زیادہ افراد گرفتار، متعدد مساجد سیل
- پاکستان نے کراچی بندرگاہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل کر دی: جنگ بندی کے دوران جائز شرائط پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، شہباز شریف
پاکستان اور افغانستان کافوری جنگ بندی پر اتفاق، خواجہ آصف کا طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان