بارکھان کے علاقے رڑکن میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں متعدد کچے مکانات کو نقصان پہنچا اور گھریلو قیمتی سامان ملبے تلے دب گیا۔
بارکھان زلزلے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز رکھنی سے 39 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔