شکارپور: درخت کاٹنے پر فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد قتل، 6 زخمی

image

شکارپور کے محمود باغ تھانے کی حدود میں واقع گاؤں عامل مھر میں زمین سے درخت کی کٹائی کے تنازعہ پر مھر برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غلام سرور مھر، راھیب مھر، اعتبار مھر اور خاتون کی شناخت مسمات صفیہ مھر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین میں درخت کی کٹائی کے معاملے پر شروع ہونے والے جھگڑے کے بعد پیش آیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ تاحال کسی بھی فریق کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی جبکہ دونوں گروپوں کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US