جاپان کی سیاست میں بڑا موڑ : ڈرم پلیئر سے اقتدار تک کا سفر کیسے ممکن ہوا؟

image

جاپان کی پارلیمنٹ نے 64 سالہ سانائے تاکائچی کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کر لیا جو جاپان کی 104ویں وزیراعظم بن گئی ہیں۔ وہ سابق وزیرِاعظم شنزو آبے کی قریبی ساتھی اور قدامت پسند نظریات رکھنے والی سیاست دان ہیں۔

پارلیمانی ووٹنگ میں 465 ارکان میں سے 237 نے سانائے تاکائچی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ انہیں کامیابی کے لیے 233 ووٹ درکار تھے۔ وہ آج شام باضابطہ طور پر وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گی۔

سانائے تاکائچی نے 1993 میں سیاست میں قدم رکھا اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی بعد ازاں انہوں نے 1996 میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 10 مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہو چکی ہیں اور متعدد اہم وزارتوں، بشمول تجارت، صنعت، داخلہ و مواصلات کے عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

سانائے تاکائچی ایک وقت میں ٹی وی اینکر اور میوزک بینڈ کی ڈرم پلیئر بھی رہ چکی ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ان کی کامیابی جاپان کی روایتی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی ہے اور خواتین کے لیے سیاست کے نئے دروازے کھولنے کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔

تاکائچی نے اپنی کامیابی کے بعد عہد کیا کہ وہ جاپان کی معیشت کو مستحکم کریں گی خواتین کی نمائندگی بڑھائیں گی اور ملک کو آئندہ نسلوں کے لیے ذمہ دار جاپان میں تبدیل کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US