کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر واقع اے ون سٹی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والوں میں عبد الحق، حفصہ اور شیلینا شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس کے اخراج کے بعد آگ لگنے سے ہوا جس کے نتیجے میں ایک کمرہ مکمل طور پر متاثر ہوا جبکہ صحن میں کھڑی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ دھماکے کے مزید حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔