وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 45 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 333 روپے 01 پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ پندرہ روز تک مؤثر رہیں گی۔