پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام نمایاں تیزی پر ہوا۔ کاروبار کا آغاز 700 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا جبکہ دوران ٹریڈنگ 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,761 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 181,776 پوائنٹس پر بند ہوا جس سے 181 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، آبنائے ہرمز کھلنے کے امکانات اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا، جس کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔