اسلام آباد ہائی کورٹ: ججز اور افسران کے ماہانہ ٹرانسپورٹ الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے ضلعی ججز اور گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ یار محمد ولانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسران کے لیے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس 2 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 21 کے لیے ایک لاکھ 95 ہزار، گریڈ 20 کے لیے ایک لاکھ 75 ہزار، گریڈ 19 کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار، گریڈ 18 کے لیے ایک لاکھ اور گریڈ 17 کے افسران کے لیے 60 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے الاؤنسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس مد میں آنے والے تمام اخراجات اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مالی سال 2026-27 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US