وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی کی لاش نہیں گرنے دیں گے، جبکہ نئے صوبوں کے قیام کا طریقہ کار آئین میں واضح طور پر موجود ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی نئے صوبے کے قیام کے لیے آئین کے مطابق دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی متعدد مواقع پر نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت میں قراردادیں منظور کرچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبوں کی تقسیم کے معاملے پر حکومتِ سندھ کا مؤقف واضح ہے اور اس حوالے سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان سے متعلق سوال پر کہا کہ اس بیان کو زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں۔