سعودی عرب کے دورے کی تیاریاں، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اجلاس کو آئندہ ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے ارکان کو باقاعدہ آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے طلب کیا تھا تاہم بعد ازاں اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے متوقع دورۂ سعودی عرب کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس طلب کیا جس میں انہیں دورے کی تیاریوں، مجوزہ ملاقاتوں اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دو روزہ سرکاری دورۂ سعودی عرب کے دوران اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون، علاقائی و عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، امن مذاکرات اور دیگر علاقائی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US