نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 10 افراد زخمی

image

نواب شاہ قومی شاہراہ پر علی آباد اسٹاپ کے قریب ٹرالر، مسافر بس اور کار کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال قاضی احمد منتقل کیا۔

حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر راستہ کلیئر کرانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US