گھوٹکی میں تھانہ آندل سندرانی کے کچے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایس ایس پی انور کھیتران کی قیادت میں بھرپور آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس آپریشن کا ہدف اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث سندھو ولد شہزادو شیخ اور اس کے ساتھی ہیں جو متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔
آپریشن کے دوران پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا اور بھاری نفری کے ساتھ بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے علاقے کو گھیر لیا ہے۔
ایس ایس پی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے مکمل سرنڈر تک آپریشن جاری رہے گا اور قانون کے مطابق تمام مطلوب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔