ماں ہونے کے ناطے بہت خوش ہوں کہ.. نادیہ خان کی ڈکی بھائی پر کڑی تنقید ! کیا کچھ کہہ دیا؟

image

"سب سے پہلے تو ڈکی بھائی نے اپنے مداحوں کی نظروں میں خود کو شرمندہ کیا۔ جوا ایپس کے اسکینڈل کے بعد اس نے اپنی عزت بھی گنوائی اور کروڑوں روپے کا نقصان بھی۔ سوال یہ ہے کہ کیا وہ اب اتنے بڑے نقصان کے بعد دوبارہ کھڑا ہو پائے گا؟ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ آسان پیسہ آسانی سے چلا بھی جاتا ہے۔ ہمارے والدین بالکل ٹھیک کہتے تھے کہ محنت کی کمائی ہی عزت اور سکون لاتی ہے۔ لالچ ایک لعنت ہے. اگر ایک کروڑ ہو تو انسان کو بیس کروڑ کی چاہت ہو جاتی ہے۔ ماں ہونے کے ناطے مجھے خوشی ہے کہ اس واقعے نے بچوں کو سبق دیا ہے۔ ڈکی بھائی جیسے یوٹیوبرز جنہوں نے اپنی بیویوں کے ساتھ فیم حاصل کرنے کے لیے روزمرہ وی لاگز بنائے، ان کے زوال نے بچوں کو سمجھا دیا کہ آسان شہرت اور پیسے کے بجائے تعلیم پر توجہ دینا ہی اصل کامیابی ہے۔"

یہ کہنا تھا پاکستان کی معروف میزبان نادیہ خان کا، جو اس وقت میڈیا میں ایک بار پھر چھائی ہوئی ہیں۔ نادیہ خان نے ہمیشہ کی طرح بے باکی سے یوٹیوبرز اور شوبز شخصیات کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر تنقید کی، اور اس بار ان کا نشانہ بنے ملک کے سب سے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی۔

ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی اس وقت جیل میں ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر جوا کھیلنے والی موبائل ایپس کی پروموشن کی۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بطور جرمانہ حکام کو ادا کیے ہیں۔ نادیہ خان نے اس موقع پر نہ صرف ان کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ معاشرتی سطح پر اس کے اثرات کی بھی نشاندہی کی۔

نادیہ خان نے کہا کہ ڈکی بھائی جیسے یوٹیوبرز نے اپنی پرتعیش زندگی دکھا کر نوجوانوں کو یہ تاثر دیا کہ شہرت اور دولت آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ مگر اب یہی مثال ان کے لیے ایک وارننگ بن گئی ہے۔ ان کے مطابق، "ڈکی بھائی کے کیس کے بعد لاکھوں بچوں نے سیکھا کہ غلط راستے سے کمائی گئی شہرت عارضی ہوتی ہے، جبکہ محنت سے حاصل کی گئی عزت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔"

نادیہ خان کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جہاں مداحوں نے ان کے کھلے انداز اور سچائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شوبز میں نادیہ خان جیسی آواز ہی اصل اصلاح کا ذریعہ بن سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US