3 گاڑیاں پکڑی گئیں، دودھ میں ایسا کیا ملایا کہ فوراً تلف کرنا پڑا؟

image

وفاقی دارالحکومت میں دودھ کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار 890 لیٹر دودھ کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں 2 ہزار 340 لیٹر دودھ ناقص و ملاوٹی قرار دے کر تلف کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق 20 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 17 گاڑیاں معیاری پائی گئیں جبکہ 3 گاڑیوں میں بھرے دودھ کے سیمپلز فیل ہو گئے۔ قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 لاکھ 18 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کارروائی علی الصبح این-5 میٹرو اسٹیشن نمبر 26 پر ناکہ بندی کے دوران کی گئی۔ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ شہریوں کو خالص اور غذائیت سے بھرپور دودھ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ غیر معیاری دودھ بچوں اور بزرگوں میں مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ کے معیار پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US