کالی کشمش کے 10 دانے ابالیں اور۔۔ ہڈیوں کا بخار، نزلہ اور سینے میں جکڑن کیسے کم کریں؟ چند آزمودہ ٹوٹکے

image

موسم رفتہ رفتہ بدل رہا ہے اور گرمی کی شدت کم ہو کر سردی کی ٹھنڈک میں تبدیل ہو رہی ہے۔ اس دوران نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار جیسی موسمی بیماریاں عام ہو جاتی ہیں۔ بچے ہوں یا بڑے، ہر عمر کے افراد کسی نہ کسی طرح متاثر ہوتے ہیں۔ اگرچہ ان امراض کا علاج ایلوپیتھک دواؤں سے بھی ممکن ہے، مگر دیسی طریقے زیادہ محفوظ، سستے اور مؤثر سمجھے جاتے ہیں۔

الرجی اور سائنوسائٹس کے لیے قہوہ

جنہیں نزلہ یا سائنوسائٹس کی شکایت رہتی ہے، وہ بنفشہ کے پتے ایک چمچ اور تخم خُب بازی ایک چمچ سوا کپ پانی میں ابال کر اس میں تھوڑا شہد یا گُڑ شامل کریں۔ دن میں دو بار, صبح اور شام, تین دن تک پینے سے واضح بہتری محسوس ہوگی۔

سانس کی الرجی یا دمہ کے مریضوں کے لیے

جنہیں سانس لینے میں دشواری، سینے میں جکڑن یا دمہ کی علامات ہوں، وہ گلِ زوفہ کے پھول ایک چمچ سوا کپ پانی میں ابال کر روزانہ ایک بار پئیں۔ اس سے سانس کھلتا ہے اور پورا سردیوں کا موسم آسانی سے گزر جاتا ہے۔

برونکائٹس اور کھانسی کے لیے نسخہ

اگر سینے میں خرخراہٹ یا خشک کھانسی ہے تو دس دانے کالی کشمش سوا کپ پانی میں ابال کر صبح و شام پیئیں۔ دو سے تین دن کے استعمال سے کھانسی میں نمایاں کمی آتی ہے۔ (یہ نسخہ شوگر کے مریض استعمال نہ کریں۔)

ٹانسلز اور گلے کے بخار کا علاج

جنہیں ٹانسلز یا گلے کے بخار کی شکایت ہو، وہ بانسہ کے پتے ایک چمچ اور ملیٹھی کا آدھا ٹکڑا سوا کپ پانی میں ابال کر صبح شام پئیں۔ چند دنوں میں گلا صاف اور بخار ختم ہو جائے گا۔

چور بخار یا شام کے وقت بڑھنے والا بخار

اگر بخار صرف شام کے وقت چڑھتا ہے اور جسم میں درد رہتا ہے تو گلوں کی لکڑی ایک انچ اور اجوائن آدھی چمچ کا قہوہ بنا کر پئیں۔ اس سے بخار اتر جائے گا اور جسمانی کمزوری میں بہتری آئے گی۔

بچوں اور بڑوں کی قوتِ مدافعت کے لیے نسخہ

بچوں میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے سات پتے پودینے اور چار لونگ سوا کپ پانی میں ابال لیں۔ اس کا دو تین چمچ صبح شام بچوں کو پلائیں۔ بڑے بھی روزانہ ایک کپ صبح شام پی سکتے ہیں۔

آنکھوں کی حفاظت کے لیے دیسی ٹوٹکے

گردوغبار سے متاثر آنکھوں پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارنا مفید ہے۔ اگر آشوبِ چشم کی علامات ہوں تو پھٹکری (لال رنگ کی) مونگ کی دال کے دانے کے برابر عرقِ گلاب میں گھول کر آنکھوں میں ایک دو قطرے ڈالیں۔ البتہ آنکھوں کی کسی بھی بیماری کے لیے ماہرِ امراضِ چشم سے ضرور مشورہ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US