پاسپورٹ کے کور میں بڑی تبدیلی؟ محکمہ پاسپورٹس نے حقیقت بتا دی

image

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ کے بارے میں گردش کرنے والی گمراہ کن خبروں اور تصاویر کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاسپورٹ کے فرنٹ کور میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تمام معلومات جعلی ہیں۔

محکمہ پاسپورٹس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اور بے بنیاد خبروں پر یقین کرنے کے بجائے سرکاری ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ قومی پاسپورٹ میں صرف چند سیکیورٹی فیچرز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ اس کی بین الاقوامی ساکھ اور سیکیورٹی مزید مضبوط ہو سکے، تاہم اس کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی عمل میں نہیں لائی گئی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاسپورٹ سے متعلق غلط معلومات پھیلانا قومی ذمہ داری کے منافی عمل ہے اور پراپیگنڈہ پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US