شرحِ سود میں بڑھے گی یا گھٹے گی؟ اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان آج ہو گا

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ اس حوالے سے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیرِ صدارت ہوگا جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرحِ سود کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمیٹی ملکی و عالمی معاشی حالات، افراط زر، بیرونی کھاتوں کی صورتحال، درآمدات و برآمدات اور ایکسچینج ریٹ کا مفصل جائزہ لے گی، جبکہ فیصلے کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق رواں وقت میں بنیادی شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار ہے اور موجودہ حالات میں اس میں کسی تبدیلی کا امکان کم ہے۔ ستمبر 2025 میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ہے جس کے باعث پالیسی ریٹ مستحکم رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US