کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر

image

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر خود ہی میری پریس کانفرنس بلاتے ہیں اور خود ہی ملتوی کر دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، میری قدر میرے جانے کے بعد ہوگئی ہے۔

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ جس گھر میں میں نے جنم لیا، اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگاسکتا۔ میرے چہرے پر کوئی ندامت نہیں، میں اکیلا آیا تھا اور آج دوستوں میں کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں واحد وزیراعظم ہوں جس نے خزانہ بھرا خالی نہیں کیا۔ جلد ایک پریس کانفرنس کروں گا جس میں تفصیلی بات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی کارکردگی پر مطمئن ہوں، اللہ نے مجھے کامیاب کیا، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ کرنل وقار نور، وزیر صحت انصر ابدالی اور وزیر حکومت اظہر صادق بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US