شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں۔ وزیراعظم اس دوران ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9 ویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس دوران دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، عالمی اور علاقائی امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں پر بات چیت ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو بھی ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔