شوہر سے محبت کرتی تھی لیکن۔۔ جو مرد خرچ نہیں کرتا وہ صحیح نہیں ! فرح سعدیہ نے زندگی کی تلخ سچائیوں سے پردہ اٹھا دیا

image

"مجھے نہیں معلوم لوگ محبت کسے کہتے ہیں، لیکن میں تو شادی کے بعد محبت میں مبتلا ہوئی۔ جی ہاں، وہ مجھ سے محبت کرتے تھے، مگر میں نے شادی کے بعد اُن سے محبت کی۔ میرے لیے محبت ایک قیمتی جذبہ تھا، میں نے اس پر یقین کیا۔ میرے لیے اتنا کافی تھا کہ کوئی مجھ سے محبت کرتا ہے۔ میں اپنے شوہر سے محبت کرنے لگی۔ پہلے میں لوگوں سے بہت توقعات رکھتی تھی، اب نہیں۔ میں نے خود کو اس دائمی دکھ سے آزاد کر لیا ہے۔ محبت کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں، جیسے میں نے پہلے اپنی ماں سے محبت کی، پھر شوہر سے، پھر بچوں سے، اور ایک وقت آئے گا جب میں اپنی بہو سے بھی محبت کروں گی۔ محبت کی کوئی حد نہیں، انسان بیک وقت سینکڑوں لوگوں سے محبت کر سکتا ہے۔ لڑکے اور لڑکی کی محبت کا جو تصور عام ہے، وہ دراصل غلط سمجھا گیا ہے۔ لڑکیوں کو محبت سے زیادہ احترام تلاش کرنا چاہیے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ڈاکٹر صداقت، جو ایک ماہرِ نفسیات ہیں، ایک بار میرے شو میں آئے اور انہوں نے مجھے ایک سبق سکھایا۔ انہوں نے کہا، اگر تم کسی مرد کی محبت جانچنا چاہتی ہو تو یہ دیکھو کہ کیا وہ تم پر خرچ کرنے کو تیار ہے یا نہیں۔ کبھی ایسے مرد پر بھروسہ نہ کرو جو تم پر خرچ نہیں کرنا چاہتا۔ اگر وہ خرچ نہیں کرتا تو وہ تمہارے لیے صحیح شخص نہیں۔ اور یہی اسلام بھی سکھاتا ہے کہ مرد اپنی عورت پر خرچ کرے۔"

فرح سعیدیہ نے مدیحہ نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے سب سے نازک اور سچے احساسات کو بے ساختگی سے بیان کیا۔ ایک عرصے تک ٹی وی اسکرین سے دور رہنے والی یہ سینئر اداکارہ اور اینکر اب دوبارہ اپنی پہچان لوٹا رہی ہیں۔ گفتگو کے دوران ان کے لہجے میں ایک خاموش پختگی اور زندگی کے تجربات کی گہرائی صاف محسوس ہو رہی تھی۔

فرح سعیدیہ، جنہیں پی ٹی وی کے مقبول ڈرامے بندھن سے شہرت ملی، اب بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ انہوں نے نہ صرف محبت بلکہ عورت کے وقار اور خوداعتمادی پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ محبت اپنی جگہ اہم ہے، مگر عورت کے لیے سب سے بڑی ضرورت احترام اور تحفظ ہے۔ ان کے خیالات نے شو کے ناظرین کو گہرے غور و فکر میں ڈال دیا۔

واضح رہے کہ فرح سعدیہ کی شادی معروف شوبز شخصیت اقبال حسین سے ہوئی تھی جس کا انجام علیحدگی کی صورت میں ہوا۔ اقبال حسین نے دوسری شادی لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری سے کی اور اب خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US