پاکستان نیوی اسٹاف کورس وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ

image

پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے 55ویں بیج کے 114 رکنی وفد نے اپنے اندرونِ ملک مطالعاتی دورے کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران کی جانب سے ان کا پُرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

سینیٹ کے سیکریٹری سید حسنین حیدر نے نیوی افسران کو سینیٹ آف پاکستان کے کردار، ڈھانچے، قانون سازی کے عمل، اختیارات اور وفاقی اکائیوں کی مساوی نمائندگی کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایوانِ بالا کا بنیادی مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا، چھوٹے صوبوں کے حقوق کا تحفظ کرنا اور جمہوری عمل کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

بریفنگ کے دوران نیوی افسران نے سینیٹ کے پارلیمانی کردار میں گہری دلچسپی لی اور سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔ سیکریٹری سینیٹ نے وفد کے اٹھائے گئے سوالات کے مدلل جوابات دیے اور انہیں قانون سازی و پارلیمانی نگرانی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

مطالعاتی دورے کے اختتام پر نیوی اسٹاف کورس کے شرکا نے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جمہوری طرز حکمرانی کو مؤثر بنانے، ادارہ جاتی شفافیت کے فروغ اور پارلیمانی نظام کو مضبوط رکھنے میں ادا کیے گئے کردار کو سراہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US