فخرِ عالم کے والد سید اعجاز عالم انتقال کر گئے۔۔ نمازِ جنازہ کب ہوگی؟

image

پاکستانی فلم اداکار، گلوکار اور معروف ٹی وی ہوسٹ فخرِ عالم کے والد سید اعجاز عالم (ایس۔ای۔عالم) جمعرات کی صبح لاہور میں انتقال کر گئے۔ فخرِ عالم نے یہ افسوسناک خبر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

فخرِ عالم کے مطابق ان کے والد کی نمازِ جنازہ آج، جمعرات 30 اکتوبر کو شام 6 بجے ماڈل ٹاؤن لاہور کے ایریا 97-H میں ادا کی جائے گی۔

سید اعجاز عالم ایک معزز اور نیک نام سرکاری افسر تھے۔ وہ ماضی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) میں ڈائریکٹر جنرل فنانس کے عہدے پر فائز رہ چکے تھے، جب کہ وہ فارن سروس آف پاکستان سے بھی وابستہ رہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران انہیں نہایت ایماندار اور ذمہ دار افسر کے طور پر جانا جاتا تھا۔

سن 2006 میں ان پر دل کا دورہ پڑنے کے بعد کراچی میں ان کی بائی پاس سرجری بھی کی گئی تھی۔

فخرِ عالم کے علاوہ ان کے بھائی رفیع عالم، اعزام عالم، رائد عالم اور ردمیر عالم نے بھی اپنے والد کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US