آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ کارروائی، محسن نقوی کے دفاع کے لیے پی سی بی کی تیاریاں مکمل

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین محسن نقوی جو ایشین کرکٹ کونسل کے بھی سربراہ ہیں، کے دفاع کے لیے ساری تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے محسن نقوی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ای ایکزیکیٹر بورڈ میٹنگ میں شکایت اور ان کے خلاف کارروائی کا قوی امکان ہے۔

ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر محسن نقوی کے ڈٹ جانے پر بھارتی بورڈ پریشان بھی ہے اور غصہ بھی ہے۔ ان کے سیکریٹری دیواجی ساکیہ نے آج بھی اشارہ دے دیا کہ اگر تین نومبر تک ایشین کونسل نے ان کو ٹرافی نہیں بھجوائی تو یہ معاملہ آئی سی سی میں جائے گا۔

دوسری جانب اے سی سی سیکریٹریٹ نے محسن نقوی کی ہدایت پر بھارتی بورڈ کو بتا دیا ہے کہ وہ 10 نومبر کو دبئی میں ایک تقریب رکھ رہا ہے جس میں بھارتی ٹیم کا کوئی پلیئر یا پلیئرز اور بی سی سی آئی کا کوئی بھی رکن آ کر محسن نقوی سے میڈیا کے سامنے ٹرافی وصول کر سکتا ہے۔ کیونکہ آئی سی سی کی میٹنگ 4 سے 7 نومبر تک ہونی ہے، اس بات کا امکان بڑھ چکا ہے کہ بھارتی بورڈ اب ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ میٹنگ میں اٹھائے گا۔

دوسری طرف ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی پوری تیاری کرلی ہے کہ وہ بھی اس معاملے کو اٹھائے گا جس طرح بھارتی بورڈ نے اور ان کی ٹیم نے کرکٹ میں سیاست کو شامل کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US