لڑکی کو اپنی حد میں رہنا چاہیے تھا۔۔ شاہد آفریدی نے مداح کی تعریف پر کیا جواب دیا؟ وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین غصے میں آگئے

image

“یہ لوگ خود کو شرمندہ کیوں کرتے ہیں؟ اپنے پسندیدہ اسٹار سے مل کر، جو آپ کے والد کی عمر کے ہوں، اس طرح کی باتیں کرنا واقعی کرنج ہے۔”

“انہوں نے بالکل ویسا ہی جواب دیا جیسا ایک شوہر اور باپ کو دینا چاہیے تھا۔ لڑکی کو اپنی حد میں رہنا چاہیے تھا۔”

“یار جانے دو، وہ صرف ایک فین کی طرح اپنی خوشی ظاہر کر رہی تھی، اس میں غلط کچھ نہیں۔”

“بہت پیارا لمحہ تھا۔ مجھے تو اس کا انداز اچھا لگا۔ حیرت ہے لوگ اتنی سخت رائے کیوں دے رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کا جواب بھی بہت مہذب تھا، توقع بھی یہی تھی۔” “آفریدی تھوڑا نارمل طریقے سے بھی جواب دے سکتے تھے تاکہ لڑکی شرمندہ نہ ہوتی، وہ واضح طور پر ان کی مداح تھی جبکہ وہ خود ایک شوہر اور والد ہیں۔”

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی، جنہوں نے برسوں تک قومی ٹیم کے لیے دھوم مچائی اور دنیا بھر میں اپنے جارحانہ اسٹائل سے شہرت حاصل کی، ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ اس بار وجہ کرکٹ نہیں بلکہ ایک معصوم سا فین لمحہ ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

یہ واقعہ بیرون ملک پیش آیا جہاں ایک نوجوان جوڑا شاہد آفریدی سے ملا۔ ملاقات کے دوران لڑکی نے بے ساختہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت میں بہت خوبصورت اور اسمارٹ لگتے ہیں۔ ابھی اس کی بات مکمل بھی نہیں ہوئی تھی کہ آفریدی نے فوراً ہنستے ہوئے جواب دیا، “بیٹا، یہ بات آپ ایک نانا کو کہہ رہی ہیں!”

آفریدی کے اس جملے نے نہ صرف لمحے کو ہلکا پھلکا بنا دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بحث بھی چھیڑ دی۔ کچھ لوگوں نے لڑکی کے انداز کو حد سے زیادہ جذباتی قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے اسے ایک عام فین ری ایکشن کہا جسے غلط رنگ نہیں دینا چاہیے تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہد آفریدی حال ہی میں نانا بنے ہیں، کیونکہ ان کی دو بڑی بیٹیوں نے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔ اسی خوشی کے پس منظر میں ان کا یہ جواب مزید دلکش محسوس ہوتا ہے جس میں انہوں نے نہایت نرمی سے صورتحال کو سنبھالا۔

یہ چھوٹی سی ملاقات ایک ایسا لمحہ بن گئی جس نے آفریدی کی شخصیت، ان کی مزاحیہ حس، اور فینز کے ساتھ ان کے تعلق کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا۔ سوشل میڈیا پر چاہے رائے مختلف ہو، لیکن یہ حقیقت برقرار ہے کہ شاہد آفریدی جہاں بھی جاتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ پہلے ہی بنا چکے ہوتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US