پی سی بی نے بنگلادیش کی سہ ملکی ٹورنامنٹ کی دعوت قبول کیوں نہیں کی؟

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کی طرف سے تین ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کی دعوت کو منع کردیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو دعوت نامہ بھیجا تھا کہ وہ دسمبر میں ایک ٹی ٹوئنٹی ٹرائینگلر سیریز میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ حصہ لے۔

پی سی بی عہدیدار کے مطابق دعوت نامہ اس لیے قبول نہیں کیا گیا کیونکہ کئی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کی گئی ہے کہ وہ آسٹریلیا میں ہونے والے بگ بیش لیگ میں اور دبئی میں ہونے والے ایمریٹس انٹرنیشنل لیگ میں کھیل سکتے ہیں۔

انہوں نے دوسری وجہ یہ بھی بتائی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ سے تھوڑا آرام بھی دینا چاہ رہا تھا کیونکہ 2026 میں پاکستان کی ٹیم کو سخت مقابلوں کا سامنا ہے اور کھلاڑیوں کی فٹنس کا خیال رکھنا بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم سری لنکا سے ایک او ڈی آئی سیریز کھیل رہی ہے اور اس کے بعد پھر سری لنکا، زمبابوے کے ساتھ ایک ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں بھی حصہ لے گی یہ سارے میچز راولپنڈی میں کرائے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US