اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج صاحبان جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے باضابطہ طور پر منظور کرلیے ہیں۔
ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق دونوں ججز کے استعفے موصول ہونے کے بعد آئینی طریقۂ کار کے تحت ان کی منظوری دی گئی۔ استعفوں کی منظوری کے بعد اب دونوں معزز جج اپنے عہدوں کی ذمہ داریاں ادا نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ججز نے حالیہ عدالتی اور آئینی معاملات کے تناظر میں اپنے استعفے صدرِ مملکت کو ارسال کیے تھے۔ قانونی ماہرین استعفوں کے بعد سپریم کورٹ میں خالی ہونے والی اسامیوں پر نئی تعیناتیوں کو اہم قرار دے رہے ہیں۔