یاترا کے لئے بھارت سے آئی عورت نے اسلام قبول کر کے شادی کر لی۔۔ حق مہر کی تفصیل بھی سامنے آگئی

image

پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی یاترا کے لیے بھارت سے آنے والے جتھے میں شامل سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری ناصر حسین سے شادی کرلی۔

خاتون کا اسلامی نام نور رکھا گیا ہے۔ نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے فاروق آباد میں ناصر حسین سے نکاح کیا جس میں حق مہر 10 ہزار روپے ادا کیا گیا۔

سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھیں لیکن 13 نومبر کو بھارت واپس جانے والے یاتریوں میں شامل نہیں تھیں۔ اسی دن ان کا ویزہ بھی ختم ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں لاپتہ قرار دے کر تلاش شروع کی گئی تھی۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے پاکستان میں شادی کرلی جس کے بعد ان کی رہائش اور قانونی حیثیت کے حوالے سے امور طے پائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US