خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام پشاور میں ونٹیج اینڈ کلاسک کار شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں 70 سے زائد قدیمی گاڑیاں مختلف شہروں سے شریک ہوئیں۔
ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق کار شو میں 1935 سے 1980 تک کی کلاسک گاڑیاں شامل تھیں اور یہ 16ویں سالانہ کار ریلی کراچی سے روانہ ہو کر بارہ راستہ رحیم یارخان، لاہور، صوابی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچی۔
نمائش میں رولز رائس، کیڈیلک، مرسڈیز، شیورلیٹ، منی، وی ڈبلیو، لینڈ روور، مستانک، پورشی، فراری، ایم جی سمیت دیگر کلاسک گاڑیاں پیش کی گئیں، جبکہ کار شو میں روایتی رباب موسیقی اور خٹک ڈانس نے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔
شرکاء اور شائقین نے قدیم گاڑیوں کی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کا بھرپور لطف اٹھایا۔